کنگن//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور بھاجپا کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بابانگری وانگت کنگن جاکر میاں الطاف احمد سے تعزیت پرسی کی۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اورسابق نائب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل سنگھ نے میاں بشیر احمد لاروی کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگواران خاندان بالخصوص میاں الطاف احمد اور میاں سرفراز احمد سے اظہار یکجہتی کیا۔ محبوبہ مفتی نے میاں بشیر احمد لاروی کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی جبکہ ان کے ہمراہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر محمد سرتاج مدنی اور دیگر لیڈران بھی تھے ۔ڈاکٹر نرمل سنگھ کے ہمراہ بی جے پی کے میڈیا انچارج الطاف ٹھاکر ،ڈاکٹر علی محمد اور دیگر لیڈران تھے۔ ادھر ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا سریندر سنگھ نے بھی بابا نگری وانگت جاکر میاں الطاف احمد سے تعزیت پرسی کی ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد ،ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے بھی بابا نگری وانگت جاکر میاں خاندان بالخصوص میاں الطاف احمد میاں سرفراز احمد سے تعزیت کی اور میاں بشیر احمد لاروی کے مزار پر فاتحہ پڑھی۔