منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ جالیاں کے رہنے والے پیر بہار دین نے اپنے متعدد ساتھیوں کے ساتھ جمعرات کو پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی ۔کارکنوں نے پارٹی ضلع صدر پونچھ شمیم احمد گنائی کی موجود گی میں پارٹی کا دامن تھاما ۔اس موقعہ پر پی ڈی پی ضلع صدر نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام کارکنوں کا والہانہ استقبال کیا ۔یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر بہار دین نے اپنے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ پی ڈی پی میں شمولت اختیار کی ہے۔ بیان کے مطابق پیر بہار دین حال ہی میں محکمہ جل شکتی سے سبکدوش ہوئے ہیں اور انہوں نے سبکدوشی کے بعد شمیم گنائی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقعہ پر پی ڈی پی ضلع صدر نے پیر بہار دین کی پارٹی میں شمولیت کو علاقہ میں پارٹی کو مزید مضبوط ہونے سے تعبیر کیا ہے۔