جموں//گورنر کے مشیر کے سکند ن کے ساتھ جے کے گورنر س گریوینس سیل جموںمیں کئی عوامی وفود اور افراد نے ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل اُن کی نوٹس میں لائے۔لگ بھگ 100افراد نے مشیر موصوف کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔وفود نے معیاد بند مدت کے اندر ان کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ کٹھوعہ ، راجوری ، ریاسی ، ڈوڈہ اور سانبہ سے تعلق رکھنے والے کئی عوامی وفود نے عوامی نوعیت کے معاملات کے سکندن کے سامنے رکھے۔مشیر نے یہ مطالبات غور سے سنے اور لوگوں کو یقین دِلایا کہ ان کے جائز مطالبات کوترجیحی بنیاد وںپر پور ا کیا جائے گا۔