Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

ماڈل ہسپتال ڈورو محکمہ صحت کی عدم توجیحی کا شکار | ماہر ڈاکٹروں کی کمی سے مریض دوسرے ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 16, 2020 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
اننت ناگ//سب ضلع ہسپتال ڈورو ماڈل ہسپتال میں تبدیل ہوا ہے، تاہم 1سال گزر جانے کے بعد بھی اسپتال میں مختلف شعبوں میں عملے کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔عوام کو بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے سرکاری سطح پر کئے جانے والے وعدوںکے بیچ حکومت نے 31دسمبر2019کو سب ڈسڑکٹ ہسپتال ڈورو کو گورنمنٹ ماڈل اسپتال میں ضم کیا اور 14کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر نئی عمارت میں منتقل کیا ،اس دوران اعلان کیا گیا کہ ہسپتال جدید سازوسامان سے لیس ہوگا اور ساتھ ہی ماڈل ہسپتال کیلئے نئی اسامیاں وجود میں لائی جائیں گی، تاکہ مریضوں کو دیگر اسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے ،لیکن 11مہینے گزر جانے کے بعد بھی حکومتی وعدوں کو عملی جامہ پہننا ابھی باقی ہے ۔50بیڈ والے اسپتال میں ہر روز قریباََ300مریض داخل ہوتے ہیں، تاہم اسپتال میں مختلف شعبوں میں عملہ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اسپتال میں سٹی سکین اور الٹرا سونو گرافی مشین موجود ہے ،تاہم Radiologist میسر نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ ہفتہ میں صرف ایک بار ہوتے ہیں ۔حاملہ خواتین کیلئے Gynecologistکی سہولیات میسر ہے، تاہم اسپتال میں صرف 2 ماہر امراض خواتین کے ڈاکٹر تعینات ہیں ،جن میں 1سرجن ہے ۔کرونا وائرس بیماری پھلتے ہی اسپتال سے 1زنانہ ڈاکٹر کو کوویڈ اسپتال سرینگر میں عارضی طور تعینات کیا گیا ہے، جو فی الوقت وہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں اس شعبہ کے کام کاج پر کافی اثر پڑا ہے ۔ہسپتال سے کئی مہینے قبل سرجن ڈاکٹر کی تبدیلی عمل میں لائی گئی، تاہم تبدیل ہوئے ڈاکٹر کے بدلے دوسرے ڈاکٹر کی تعیناتی آج تک عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو نجی اسپتالوں کا رخ کرنا پرتا ہے۔اسپتال میں فی الوقت میڈیکل آفیسر ، آرتھوپیڈیک ، Ophthamologist ،ENT،جراحی اور جلد کے ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے۔ اسپتال میں کئی ماہر ڈاکٹر Deputation طور پر تعینات کئے گئے تھے تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ہی سبھی ڈاکٹروں کو واپس اپنی اپنی جگہوں پر تعینات کیا گیا ۔اسپتال میں حال ہی میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین نصب کی گئی تاہم ایکسرے فلم کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو ایکسرے کے بجائے صرف رپورٹ دی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ نئی عمارت میں بلڈ بینک کیلئے الگ بنیادی ڈھانچہ بنایا گیا تھا،تاہم بلڈ بینک کی آج تک منظوری نہیں ملی ہے ،جس کی وجہ سے خون کی ضرورت پڑنے پر مریضوں کو دیگر بلڈ بنکوں کا رخ کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ بلڈ بینک کیلئے مخصوص سازوسان زنگ آلودہ ہوچکا ہے ۔شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کے سربراہ ظہور احمد ملک کا کہنا ہے کہ اسپتال میں اسٹاف کی کمی سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جس وقت سب ڈسڑکٹ اسپتال کو ماڈل اسپتال میں ضم کیا گیا اُس وقت اُن سے وعدہ کیا گیا کہ ماڈل اسپتال کیلئے نئی اسامیاں وجود میں لائی جائیں گی، تاہم 1سال ہونے کو ہے، نئی اسامیاں تو دور پہلے سے ہی تعینات کئی ڈاکٹر صاحبان کو تبدیل کیا گیا اور نئے ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لانا ابھی باقی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اُس وقت کے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے اعلان کیا تھا کہ آج کے بعد کوئی بھی مریض یہاں سے دوسرے اسپتال میں شفٹ نہیں ہونا چاہیے ،تاہم آج ہر10منٹ کے بعد ایمبولنس ضلع اسپتال کی طرف نکلتی ہے ۔اُنہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ماڈل اسپتال کا مقصد پورا کیا جائے ۔ چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ مختار احمد شاہ نے ماڈل اسپتال میں عملہ کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں نئی اسامیاں پُر کرنے کیلئے حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے اسپتال سے تبدیل ہوئے ڈاکٹر وں کی جگہ نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی جلد عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری میں شدید بارش سے معمولاتِ زندگی مفلوج، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال شہری پریشان، دکانیں زیر آب، زمین کھسکنے سے کئی ایکڑ اراضی تباہ، رہائشی مکان شدید متاثر
پیر پنچال
لورن میں شدید بارش کے باعث ایک شخص ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
چھترال پل ایک بار پھر سیلاب کی نذر،روزانہ سینکڑوں افراد متاثر درجنوں دیہات اور ہزاروں افراد کاتحصیل و ضلع ہیڈکوارٹر سے کٹ جانے کا خدشہ
پیر پنچال
نئے سڑک منصوبوں کی منظوری نہ ملنے کیلئے بھاجپا ذمہ دار:سناتن دھرم سبھا
پیر پنچال

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?