کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے قصبہ میں واقع جموں کشمیر بینک کی برانچ میں بزرگ شخص کو ماسک کے بجائے کپڑے کے بنے بیگ کا استعمال ماسک کی جگہ کرتے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل اس فوٹو میں ابزرگ شخص پیسے نکالنے کی غرض سے آیا تھا لیکن اسکے پاس ماسک موجود نہ تھا جسکے بعد اس نے کپڑے کے بنے بیگ کا استعمال منہ پر ماسک کی جگہ کیا۔ فوٹو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر جموں کشمیر بینک کے خلاف سخت نارضگی عوام میں پائی جارہی ہے۔عوام نے بینک حکام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں ہر روز کروڈوں روپے کا لین دین بینک میں ہوتا ہے کیا بینک حکام بینک میں آنے والے بزرگوں کو ماسک فراہم نہیں کرسکتے تاکہ انھیں اس وبائی بیماری سے بچایا جاسکے۔