ماسکو//ماسکو علاقے کے کراسنوگورسک میں ایک پرائیوٹ اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے اس کی اطلاع فراہم کی ۔جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت اسپتال میں 29 لوگ موجود تھے ۔ اتوار دیر رات کو عمارت کی دوسری منزل میں آگ لگ گئی ۔ فائر بریگیڈ کے موقع پر پہنچنے سے پہلے 11 افراد وہاں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔