جموں //جموں شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی مئیر چندر موہن شرما نے منگل کے روز یہاں وارڈ نمبر 35 ، باہو فورٹ ،کالیکا کالونی اور دیگر مقامات پر مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر ایم ایل سی وکرم رندھاوا، وارڈ کے کونسلر شام لعل ،ایگزیکٹو انجینئر محمد تاج چودھری ،اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر انیل گپتا و انجینئرنگ شعبہ کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔مقامی لوگوں نے مئیر کو اپنے مسائل سے واقف کیا ،جن میں کالیکا کالوننی میں نالہ کی تعمیر ، اور سکی مناسب صفائی ،تاکہ برسات میں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لوگوں نے باہو فورٹ مندر میں مزید لائٹیں نصب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ،تاکہ یاتریوں کو سہولیت ہو۔مئیر نے کالیکا کالونی میں باقی ماندہ کاموں کی رفتار میں سرعت لانے اور مکینوں کی شکایات جنگی سطح پر حل کرنے کی ہدایت دی۔بعد میں انہوں نے چھنی ہمت،شنکر مارکیٹ میں سوچھ بھارت مشن کے تحت سولبھ شوچالیہ کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر جے ایم سی کے ایگزیکٹو انجینئر ارون گپتا ،اے ایا ای انیل گپتا، و سلبھ انٹرنیشنل کے نمائندے بھی موجود تھے۔وارڈ نمبر .15 ،پنج بختار روڈ پر لوگوں کی مانگ پر انہوں نے شوالیہ مندر کے پارکنگ علاقہ میں ایک اور سولبھ شوچالیہ کا افتتاح کیا۔