لیونل میسی نے کیریئر کا 800واں گول کیا

بیونس آئرس//لیونل میسی نے ارجنٹینا اور پناما کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اپنے کریئر کی ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی۔ میسی نے پناما کے خلاف 89ویں منٹ میں فری کک پر شاندار گول کر کے اپنے کیرئیر کا 800واں گول کیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے صرف دوسرے فٹبالر ہیں۔اس سے قبل پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 800 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔گزشتہ شب ارجنٹائن نے دسمبر میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنے پہلے میچ میں جنوبی امریکی ٹیم پناما کو 2-0 سے شکست دی۔فیفا ورلڈ کپ 2022 جیتنے کے بعد ارجنٹائن کی ٹیم پہلی بار میدان میں اتری۔ یہ میچ بیونس آئرس کے دی مونومینٹل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں ارجنٹائن نے پناما کو 2-0 سے شکست دی۔ارجنٹائن کی ٹیم اس میچ میں فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری۔ یہ عالمی چیمپئن ٹیم بھی اسی انداز میں کھیلی۔ فٹ بال میں زیادہ تر ارجنٹائن کا غلبہ رہا، ارجنٹائن نے 26 مرتبہ گول کرنے کی کوشش کی جبکہ پناما کے پاس صرف دو مواقع تھے۔ ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول تھیاگو الماڈا نے 78ویں منٹ میں کیا۔ صرف 11 منٹ بعد لیونل میسی نے فری کک سے گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔