کٹرہ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، جو شری ماتا واشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ، نے نوراترا کے آغاز کے موقع پر شری ماتا واشنو دیوی جی کی مقدس زیارت کا دورہ کیا اور اس مقام پر حاضری دی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں پائیدار امن ، ترقی اور خوشحالی اور اس کے عوام کی فلاح کیلئے دعا کی۔اپنے دورے کے دوران ، لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ ایس بی وی آر سبرامنیم چیف سکریٹری اور رمیش کمار چیف ایگزیکٹو آفیسر ، شری ماتا واشنو دیوی شرین بورڈبھی تھے۔شرائن ایریا میں جاری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے سی ای او شرین بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ یاتریوںکی سہولیات کو مزید بڑھاوا دینے کے لئے تمام ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنائے۔سی ای او نے لیفٹیننٹ گورنر کو خصوصی انتظامات کے سلسلے میں بریفنگ دی جو شرائن بورڈ کے زیر اہتمام جاری نوراتروںکے دوران زیارت کرنے والے زائرین کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔