جموں//ممبر مرکزی وقف کونسل اور چیئرپرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی مرکزی وزارتِ اقلیتی امور ڈاکٹر درخشاں اَندرابی نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ڈاکٹر اندرابی نے لیفٹیننٹ گورنر سے عوامی بہبود کے مختلف امور اور وقف بورڈ کے کام سے متعلق اہم امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر میں ترقیاتی منظرنامے کے بارے میں بھی اپنے خیالات شیئر کئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر اندرابی کو بورڈ کے کام میں مستقل بہتری کے لئے مطلوبہ اِقدامات کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے اسے مزید لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی تاکید کی۔