لور دلواہ گول میں اراضی کھسکی 3رہائشی مکان کو نقصان پہنچا مزید خطرے کے زد میں ، لوگوں میں خوف وہراس، محفوظ مقامات پر ہوئے منتقل

زاہد بشیر

گول//لور دلواہ پنچایت وارڈ نمبر تین میں زمین کھسکنے کے واقعے میں اب تک تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچاہے اور سات مکانات خطرے کے نشان پر ہیں اس دوران انتظامیہ نے تینوں مکانوں کو خالی کروا کے پنچائیت گھر میں لوگوں کو منتقل کیا۔ وہیں علاقے کے اندر لوگ خوفزدہ ہیں زمین کھسکنے کی وجہ سے سنگلدان تتاپانی سڑک میں بھی دراڑیں پڑی ہیں ۔سنگلدان سے ڈیڑھ کلومیٹر کی دوری پر موجود یہ علاقہ لگاتار دھنس رہا ہے ۔لوگوں نے اس موقعہ پر ریلوے پر الزا عائد کرتے ہوئے کہا کہ پورے علاقے میں جتنے بھی ٹنلز کے اندر مٹی نکلی ملبہ نکلا وہ یہاں پر ڈیمپ کیا گیا اور اس کے دباؤ کی وجہ سے ہی علاقوں میں زمین دھنس رہی ہے ۔مقامی لوگوں کے مکانات علاقے میں اس طرح کے واقعہ سے کافی خوف پیدا ہوا ہے اور لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈر لگ رہا ہے کہ یہ پورا علاقہ کہیں دھسن نا جائے کیونکہ علاقے میں کافی دراڑیں پڑی ہوئی ہیں جس وجہ سے یہاں پر مشہور سیاحتی مقام قدرتی چشمہ تتا پانی کو جانے والی سڑک بھی زد میں آئی ہوئی ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد مقامی لوگوں کی باز آباد کاری کے لئے اقدمات اٹھائے جائیں تا کہ یہ لوگ وہاں پر اپنی رہائش بنا سکیں ۔ادھر انتظامیہ بھی حالات پر نظر بنی ہوئی ہے اور متاثرین کو مقامی پنچایت گھر میں منتقل کیا گیا ہے ۔