گاندربل/ /محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب میجر دھیان چند کی یاد میں قومی کھیلوں کا ہفتہ کے تحت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہوئے شطرنج، کیرم اور بال دی باسکٹ کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں عمر رسیدہ شہریوں نے بے حد خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ادھر ضلع میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے لئے تھرو بال اور ٹریڑر ہنٹ سمیت دیگر کھیل سرگرمیاں بھی منعقد کیں۔