عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ناظم اطلاعات منگاشیرپا نے چندی گڑھ میں 61ویں قومی رولرسکیٹنگ چیمپین شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پرمحکمہ کے ملازم گگن سنگھ جموال کو مبارکباد دی ہے۔منگاشیرپا نے گگن اور ان کی ٹیم کی کامیابی کوناقابل یقین قراردیتے ہوئے پانچوں بارسونے کا تمغہ جیتنے پرسراہنا کی۔انہوں نے گگن کے منفردصلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں قومی اوربین الاقوامی مقابلوں میں ان کی کامیابی کی تمنا کی۔انہوں نے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کیلئے مزیدکامیابیاں سمیٹنے پرزوردیا۔