گاندربل //سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں وگیان پراسر حکومت ہند کے تعاون سے 22 ستمبر2021 کوکشمیر یونیورسٹی سرینگر میں دو روزہ ’’قومی اردو سائنس کانگریس‘‘ 2021 منعقد کر رہی ہے۔ جس میں جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں سے سینکڑوں مندوبین اور ممتاز ماہرین شرکت کریں گے ۔تقریب کو منظم کرنے کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی کو مقامی زبان یعنی اُردو میں فروغ دینا ہے۔اس دو روزہ تقریب سے اردو کو سائنس اور کمیونیکیشن کی زبان کے طور پر فروغ دینے میں مدد ملے گی اور مقامی زبانوں کے ذریعے فروغ پانے پر سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تصورات/اصطلاحات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ دو روزہ پروگرام میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف موضوعات پر مکمل سیشن ، پینل ڈسکشن ،پیشکش ، پوسٹر سازی اور ماڈل سازی کے مقابلوں اور اردو زبان کے ذریعے اس کی تشہیر جیسے واقعات کی ایک سیریز کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الگ الگ ٹیکنیکل سیشن ہوں گے جن میں مختلف اداروں اور یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ماہرین کی شرکت کی توقع ہے اور وہ مختلف موضوعات پر اپنے مقالے پیش کریں گے۔دو روزہ تقریب کے دوران مندوبین "سائنس اور اردو زبان" اردو میں سائنس فلم سازی: دائرہ کار اور درپیش مسائل ، "سائنسی کتابیں اور اردو میں جرائدسمیت موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ سکول آف میڈیا سٹڈیز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول کے مطابق چھٹی اور دسویں جماعت کے سکول کے طلبا کے لیے ایک پوسٹر اور سائنس مقابلہ ، ماحولیات اور جیو و تنوع اور توانائی اور پانی کے موضوعات بھی منعقد کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے مقاصد مقامی زبانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو مقبول بنانا ، اردو کو بطور سائنس مواصلات کی زبان میں فروغ دینا ہے ۔پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ بیرون وادی سے 40 نامور مقررین نے ماہرین سمیت تقریب میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔