ارشاد احمد
گاندربل// محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس نے ندربل میں قبائلی آبادی کے لوگوں کے لئے کھیلوں اور اس سے منسلک سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ہاری گنہ ونہ زون میں قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے کھیل سرگرمیوںکے موقع پر ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سباش چندر چھبر مہمان خصوصی تھے
۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ڈیو لپمنٹ کونسل ممبر نورانی احمد کے ساتھ مختلف اداروں کے سربراہان سمیت محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ اس موقع پر صدر گجر مہاسبا نے قبائلی لوگوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
چھبر نے اپنے خطاب میں کھیلوں میں حصہ لینے والے قبائلی بچوں اور طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے تئیں اپنی لگن کا مظاہرہ کرنے اور بہتر صحت اور تندرستی کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نچلی سطح پر قبائلی آبادی کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے. ۔