فیفا ورلڈ کپ ارجنٹینا اور پولینڈ پری کوارٹر فائنل میں

تیونس کی دفاعی چیمپئن فرانس، آسٹریلیا کی ڈنمارک کو شکست

دوحہ// فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں تیونس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے دی جبکہ آسٹریلیا نے ڈنمارک کو ہرادیا۔ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو ایک صفر سے مات دی، تیونس کا گول خضری نے 58 ویں منٹ میں اسکور کیا، کامیابی کے باوجود تیونس کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں نہیں پہنچ سکی۔خیال رہے کہ فرانس پہلے ہی ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا تھا، گروپ ڈی سے فرانس اور ا?سٹریلیا نے ورلڈکپ کے ناک ا?ؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0-1 سے شکست دی اور 16 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔ پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا،60 ویں منٹ میں لیکی کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا، ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے والے فرانس اور آسٹریلیا کے 6، 6 پوائنٹس ہیں۔فیفا ورلڈکپ میں گروپ سی سے ارجنٹینا اور پولینڈ نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ گروپ سی کے پہلے میچ میں ارجنٹینا نے پولینڈ کو 0۔2 سے شکست دی۔ارجنٹینا کی جانب سے الیسٹر نے47 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے بعد ایلواریز نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی۔ ارجنٹینا نے پولینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ کے ناک ا?ؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ گروپ سی کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔