فیفا ورلڈ کپ جرمنی اور اسپین کے مابین مقابلہ ڈرا پر ختم

سربیا اور کیمرون کا میچ تین تین گول سے برابر
دوحا// فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ جی میں سربیا اور کیمرون کے درمیان کھیلا گیا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔کھیل کے دوران سربیا نے پہلا گول پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ میں کیا جبکہ کیمرون نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں یکے بعد دیگرے دو گول کیے۔دوسرے ہاف کے 53 ویں منٹ میں کیمرون نے تیسرا گول بھی کر دیا جس کے بعد سربیا نے 63 ویں اور 66 ویں منٹ میں دو گول کرکے میچ برابر کر دیا۔گروپ جی میں برازیل پہلے اور سوئٹزرلینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ مقابلے میں اسپین کے ساتھ 1-1 سے ڈرا میچ کھیلا اور آخری 16 میں پہنچنے کی امید کو برقرار رکھا ہے ۔اسی کے ساتھ اسپین ایک جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ اپنے گروپ میں چار پوائنٹ کے ساتھ چوٹی پر پہنچ گیا ہے جبکہ جرمنی ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ گروپ میں چار پوائنٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے ۔ چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے ۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے 82ویں منٹ تک جرمن ٹیم ایک گول سے پیچھے تھی۔ نکلاس فلکروز نے 83ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس سے قبل 62ویں منٹ میں اسپین کی جانب سے الوارو موراتا نے ٹیم کے لئے گول کیا۔اسپین 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ای میں سرفہرست ہے ۔ جبکہ جرمنی 1 پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جاپان 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کوسٹاریکا اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ اسپین کے خلاف ڈرا ہونے کی وجہ سے جرمنی کے آگے بڑھنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اس کے پاس صرف ایک پوائنٹ ہے ۔ اسے آگے جانے کے لیے کوسٹاریکا کے خلاف اپنا اگلا میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا اور یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ اسپین اپنے اگلے میچ میں جاپان کو شکست دے ۔