رباط// دوحہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں مراکش نے چمتکار کر دکھایا ہے اور سیمی فائنل تک پہنچ گیا ہے لیکن مراکش میں فٹ بال مداحوں کا جنون سب حدوں کو پار کررہا ہے جس کا نمونہ پیر کو دیکھنے کو ملا۔ مراکش میں ایک فرانسیسی خاتون سیاح ہلاک جبکہ اْن کے شوہر کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ دونوں پر دارالحکومت رباط کے قریب ایک ایسے شخص نے پتھروں سے حملہ کیا جس کی ذہنی حالت ’غیرمستحکم‘ ہے ۔حکام نے بتایا کہ جوڑے پر ایک مراکش کے دارالحکومت کچھ دور ساحلی قصبے مولے بوسلہم میں حملہ کیا۔ مولے یوسف ہسپتال کی ڈاکٹر لیلیٰ ڈیرفوفی نے اے ایف پی کو بتایا کہ زخمی خاتون عمر رسیدہ تھیں اور بدقسمتی سے ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل راستے میں ہی وفات پا چکی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’خاتون کی جان نہ بچا سکنے پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ تاہم اْن کے شوہر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘ خیال رہے کہ مراکش اور فرانس کے درمیان ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات گئے کھیلا جانا ہے۔ مراکش آنے والے سیاحوں میں سب سے زیادہ تعداد فرانسیسیوں کی ہے۔ حکام کے مطابق دونوں سیاحوں پر بغیر کسی واضح وجہ کے پتھروں سے حملہ کیا گیا جس سے اْن کو زخم آئے۔ حملہ ا?ور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔مراکش ماضی میں سابق استعماری طاقت فرانس کی کالونی رہ چکا ہے۔