راجوری//فوج نے منگل کو پیر پنجال کے متعددعلاقوں میں 21 جون کو منائے جانے والے بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب سے پہلے کی تقریب کے طور پر مختلف یوگا کیمپ لگائے۔فوج کے ساتھ کئی دیگر سرکاری محکمے بین الاقوامی یوگا دن منانے پر غور کر رہے ہیں۔
منگل کے روز، فوج نے راجوری اور پونچھ میں یوگا کی مشق کرنے کے لئے سلسلہ وار تقریبات کا انعقاد کیا جس میں فوج کے دستوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا جبکہ یوگا ٹرینرز نے فوجیوں کو یوگا کی تربیت دی۔فوجیوں کو یوگا کے فوائد بھی بتائے گئے جبکہ یوگا کی اہم تقریبات بدھ کو منعقد کی جائیں گی۔