مینڈھر//فرقہ پرست سوچ ملک خصوصاً ریاست جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف عمل ہے آج ملکی سا لمیت اور یکجہتی خطرہ میں ہے قومی اور علاقائی جنون و تعصب عروج پر ہے سیکولر سوچ ایک حد تک محدود ہوتی جا رہی ہے۔حقیرسیاست نے خصول اقتدار کی خاطر معصوم عوام کو ذات اور فرقوں میں تقسیم کرنے میں مشغول ہیں۔ کبھی ذات کے نام پر کبھی کھانے کے نام کبھی لباس کے نام پر معصوموں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے آج ملک خصوصاً ریاست کے شرق و غرب میں جو اداسی اور مایوسی چھائی ہوئی ہے اس سے محسوس ہو رہا ہے کہ ہم پہ کوئی بڑی مصیبت آنیو الی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر قانون ساز اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے مینڈھر میں بالاکوٹ سے درجنوں کارکنان پی ڈی پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج وطن عزیز خصوصاً ریاست جموں و کشمیر کو ذات اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے جو کہ کسی بھی قیمت میں قابل قبول نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ فرقہ پرست ذہانت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج اس عظیم وطن کو داخلی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے۔ آج یہ باور کروایا جا رہا ہے کہ صرف RSSاور اس نظریہ کے حامی ہی سچے ہندوستانی ہیں لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے۔RSSکا ماضی نہائت ہی داغدار رہا ہے اس تنظیم نے ہندوستان میں جدوجہد آزادی کے دوران انگریزوں کا ساتھ دیا۔اور وطن پرستوں کی شدید مخالفت کی یہاں تک کہ تاریخ گوائی دیتی ہے کہ RSSکے ا ہلکاروںکی گوائی پر سینکڑوں محب الوطن اشخاص کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا ہے۔جاوید احمد رانا نے کہا کہ پی ڈی پی کی عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے آج پوری ریاست میں پی ڈی پی کا رکنان جوق در جوق نیشنل کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں۔ اور اسی سلسلہ کی کڑی آج بالاکوٹ کے سندوٹ علاقہ سے درجنوں افراد پی ڈی پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے ان میںمحمد یونس خان،محمد امتیاز خان،محمد شاہد خان،پرویز احمد خان، محمد یاسین خان قابل ذکر ہیں۔نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والے معززین کا ممبر اسمبلی مینڈھر نے انھیں ہار پہنا کر گرم جوشی سے استقبال کیا اس موقعہ پر جاوید احمد رانا نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورت حال نہائت ہی تشویش ناک ہے آج ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم وطن عزیز کی سا لمیت اور یکجہتی کی خاطر باطل قوتوں کے مقابلہ میں صفاء آرا ہو جائیں تاکہ ملک اور قوم دشمن عناصر کو شکست دی جا سکے ۔اس موقعہ پر خطاب کرنیو الوں میں سردار محمد ایاز خان،چوہدری عبدالمجید، محمد اقبال خان،محمد رفیق خان ودیگران موجودتھے۔