فاروق عبداللہ، کانگریس لیڈر پاکستان کے ترجمانوں کی طرح کام کرتے ہیں | این سی دور میںکوئی ترقی نہیں ہوئی کانگریس کا پاکستانی افواج کے ساتھ اتنا ہی ہاتھ ہے جتنا عبداللہ کا ہے:چگ

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ جو جموں و کشمیر کے پارٹی انچارج بھی ہیں، نے کہا کہ فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ دونوں پاکستان کے ووٹروں کے طور پر بے نقاب ہیں۔چگ نے کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستانی زیر انتظامیہ کشمیر کے ہندوستان کا حصہ ہونے کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے عبداللہ خاندان نے اپنے ملک مخالف ہونے کی تصدیق کی ہے۔چگ نے کہاکہ عبداللہوں کا دل اور دماغ پاکستان میں ہے اور وہ جو کچھ جموں و کشمیر میں کرتے ہیں وہ آئی ایس آئی میں اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے کرتے ہیں‘‘۔فاروق عبداللہ کے پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چگ نے کہا کہ ہندوستان کی فوجی طاقت پر فخر کرنے کے بجائے عبداللہ پاکستانی آئی ایس آئی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے دور حکومت میں جموں و کشمیر میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔موصوف نے کہاکہ ’عبداللہ جموں و کشمیر میں کام کرنے کا اپنا ایجنڈا پاکستان سے حاصل کرتے ہیں اور وہ وہی کرتے ہیں جو پاکستان میں ان کے آقا ان سے کرنا چاہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کے زیر اہتمام دہشت گردوں کی تخریب کاری اور پرتشدد سرگرمیوں کی کبھی بھی مذمت نہیں کریں گے جو نہ صرف عام لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں بلکہ اپنے گولہ بارود کو سیکورٹی فورسز کے خلاف بھی استعمال کرتے ہیں‘‘۔چگ نے کانگریس کے سینئر ایس ایس چنی کو پلوامہ واقعات کے بعد پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے سیکورٹی فورسز کی توہین کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کا پاکستانی افواج کے ساتھ اتنا ہی ہاتھ ہے جتنا عبداللہ کا ہے۔