غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ | اسلامی جہاد کے کمانڈر سمیت 15افراد جاں بحق

یروشلم،//یوا ین آئی// اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت 15 سے زائد افراد مارے گئے جس کے بعد علاقے سے جوابی راکٹ فائر کیے گئے ۔اسرائیل نے کہا کہ اس نے اسلامی جہاد کے خلاف حملہ کیا جس میں اس کے کمانڈر کو مار دیا گیا جن پر اسرائیل کے اندر ہوئے حالیہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔اسلامی جہاد نے کہا کہ اسرائیلی بمباری ‘اعلان جنگ’ کے مترادف ہے اور چند گھنٹے بعد 100 سے زیادہ راکٹوں کے حملے کے ذریعے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی۔اسرائیل کے اندر ہلاکتوں کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کیونکہ ملک کے تجارتی دارالحکومت تل ابیب کے حکام نے کہا کہ وہ شہر میں بم سے بچاؤ کی پناہ گاہیں کھول رہے ہیں۔غزہ میں حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق مارے جانے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔