نئی دہلی//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے انکی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔دو روز قبل عمران خان نے کورونا مخالف ویکسین کرایا لیکن اس سے قبل ہی انکا ٹسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ سنیچر کی صبح موصول ہوئی۔سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پرپاکستانی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہیں ہلکا سا بخار اور ہلکی کھانسی ہے۔ادھروزیراعظم مودی نے عمران خان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کیا، جس میں کہا گیا ’’کوویڈ سے جلد بحالی کے لئے وزیر اعظم عمران خان کو نیک خواہشات ‘‘۔