نیشنل کانفرنس
نئے جموں وکشمیر کی تعمیر کیلئے کامگاروں کے کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر و پارٹی کے ریاستی سیکرٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کہا کہ مئی ڈے ورکروں کے حقوق اور انکی فلاح و بہبود کی سماجی ذمہ واریوںکی یا د دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہم سب کے لئے محاسبہ کرنے کا دن ہے ،تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ہم کارکنوں کے جذبات کو کس حد تک پورا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کامگاروںکے جائز مطالبات کے لئے جد و جہد کرنے کی کاوشوں کی ستائش کی۔سلاتھیہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ سے ہی لیبر کلاس کے مفاد کیلئے کام کیا ہے اور کہا کہ انکی بہبودی نیا جموں و کشمیر کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں شیرکشمیر شیخ محمد عبداللہ کی جانب سے کمزور طبقوں خصوصاً لیبئر فورس کی بااختیاری کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ پارٹی کیلئے رہنمائی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک دن محنت کا دن ہوتا ہے لیکن یکم مئی کو اسے مناناایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ تقریباً دو صدی قبل اس دن شکاگو کے نزدیک ہیم مارکیٹ میں سینکڑوں کارکنوں کا قتل عام ہوا تھا جو اپنے حقوق کیلئے جد و جہد کر رہے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی سیکرٹری رتن لعل گپتا نے کہا کہ اس دن کو فقط رسم کے طور پر نہیں منانا چاہیے بلکہ اس دن پر ہمیں کارکنوں کے وقار اور ان کے حقوق کی پاسداری کا حلف لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی جانب سے جموں و کشمیر کی تعمیر میں نبھا ئے گئے رول کی سراہنا کی۔ انہوں نے لیبر فورس کی بہبودی کو مبینہ طور سے فراموش کرنے پر بی جے پی کی نکتہ چینی کی۔انہوں نے نیشنل کانفرنس کے خلاف بی جے پی کی جانب سے مبینہ غلط مہم چلانے پر بھی بی جے پی کی نکتہ چینی کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم ایل سی و پارٹی کے سینئر لیڈر بی آر کنڈل نے لیبر کلاس کی بہبودی و بھلائی کیلئے قلیل و طویل مدتی کے اقدام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مئی دن کے پس منظر میں بولتے ہوئے کہا یہ دن دنیا بھر میں مزدور طبقہ کی بھلائی و بہبودی کے لئے منایا جاتا ہے۔اس موقعہ پر صوبائی سیکرٹری شیخ بشیر نے سماج کے کمزور طبقہ کی بھلائی کیلئے خصوصی اقدام کرنے پر زور دیا ،تاکہ وہ بھی با وقار زندگی جی سکیں ۔صدر ایس سی ایل یو نار سنگھ نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور سرکار سے طبقہ کی بھلائی کے لئے موثر اقدام کرنے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر سابقہ ایم ایل اے قاضی جلال الدین ، پارٹی کے صوبائی نائب صدرانیل دھر،صوبائی سیکرٹری پردیپ بالی، او بی سی سیل کے شریک چیرمین عبدالغنی ،ایس سی سیہل کے شریک چیئرمین وجے لوچن ، ولی داد، ریاض احمد ہکلہ،کرن سنگھ ،پرشوتم و دیگران بھی موجود تھے۔
اکھنور
لیبر ڈے منانے کے لئے ریاست بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں آرمی پبلک سکول اکھنور میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں طلاب نے شان و شوکت سے شرکت کی۔اس سلسلہ میں طلاب نے ایک خصوصی مجلس کا اہتمام کیا ،جس میں طلاب نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔سکول کے پرنسپل کے سی مہتہ نے معاون سٹاف کی جانب سے کئے گئے کاموں کی ستائش کی۔سکول کے وائس پرنسپل راکیش چندر نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے جبکہ شرکت کرنے والے طلاب کو بھی تحائف عطا کئے گئے ۔اس دن کے موقعہ پر بریگیڈئیر وکاس چودھری نے طلاب کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا تھا ۔
ایس سی/ایس ٹی /او بی سی
یوم مئی دنیا بھر میں مزدوروں کی بھلائی و بہبودی کے لئے منایا جا تا ہے۔اگر بھارت میں ورکروں کو حقوق حاصل ہیں ،تو یہ ڈاکٹر امبیڈ کر کی وجہ سے ہی ہے ،۔ان باتوں کا اظہار آل انڈیا کنفڈریشن آف ایس سی/ایس ٹی /او بی سی کے صدر آر کے کلسوترہ نے اس سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں محکمہ لیبر محکمہ 1937میں قائم کیا گیاجبکہ امبیڈکر نے لیبر محکمہ کا قلمدان جولائی 1942 میں سنبھال لیا اور ورکرں کی بھلائی کے لئے اقدام کئے۔انہوں نے کہا کہ امبیڈ کر نے ہی بھارت میں کام کرنے کے اوقات میں کمی لاکر اسے14گھنٹوں کے بجائے 8گھنٹے کر دیا ۔کلسوترہ نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈ کر نے ہی ورکروں کو اپنے جائز حقوق کے لئے جد و جہد کرنے کا حق فراہم کیا۔انہوںنے کہا کہ لیبر ڈے کے موقعہ پر ہمیں امبیڈکر کو کامگاروں کی بھلائی کیلئے کام کرنے پر انکو سلام کرنا چاہیے۔لیبر ڈے کے موقعہ پر خراج ادا کرنے والوں میں مہندر کمار، شام لعل باسن ، اندر جیت کنڈل، ششی کمار ،بٹو کمار وکنفیڈریشن کے دیگر ممبران بھی شامل تھے۔
نیشنل ہیومن رائٹس
نیشنل ہیومن رائٹس ( سوشل جسٹس کونسل ) نے یوم مئی کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں تنظیم کے چیف سیکرٹری جنرل انیل پادھا نے خطبہ استقبالیہ میں لیبروں کے وار اور بحالی کی اپیل کی۔ انہوں نے مودی سرکار کی جانب سے سکل ڈیولپمنٹ پروگرام اور ہیلتھ انشورنس سہولیات لانچ کرنے کی سراہنا کی۔ جموں میونسپل کرپرویشن کے مئیر چندر موہن شرما اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔جنھوں نے این ایچ آر( ایس جے سی) جے کے یونٹ کی جانب سے قومی انسانی حقوق ابھارنے پر ستائش کی۔ چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر این ایچ آر( ایس جے سی) ایم آئی زرگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محنت کش طبقہ کے مسائل ابھارے اور انکے اہل کنبہ کے لئے بہتر طبی نگہداشت کا مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر کہا گیا کہ 1886 میں شکاگو قتل عام کے بعد محنت کش طبقہ کے بھلائی وبہبودی کے لئے اقدام عمل میں لائے اور انکے کام کرنے کے اوقات 14گھنٹے کم کرکے8گھنٹے کر دیا گیا ،جس کے لئے ڈاکٹر بھیم رائد امبیڈ کر نے آئین ہند میں ایک دفعہ شامل کیا۔اس موقعہ پر مئی ڈے کے دن عام تعطیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اسکے علاوہ محنت کش طبقہ کیلئے علحیدہ لیبر کمیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔محنت کش طبقہ، جو کہ کل آبادی کا 93فیصد ہے، کی بھلائی کیلئے سوشل سیکورٹی کا مطالبہ کیا گیا ۔اسکے علاوہ طبقہ کی بہبودی کے لئے ایک قانون لانے پر زور دیا گیا۔جن دیگر مطالبات کا ذکر کیا گیا ،اُن میں پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کے تحت سکل ڈیولپمنٹ سکیم کے فوائد لاگو کرنا ، ریاست میں ایک ٹیکنکل یونیورسٹی اور آنگن واڑی ورکروں کو باقاعدہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ریاست کے تمام 64000ڈیلی ویجروں کو ترجیحی طور پر بھی باقاعدہ بنانے اور انہیں پنشن کے فوائد دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔اس موقعہ پر کہا گیا کہ کونسل نے ضلع رام بن کے لئے شاہ نواز کٹوچ پسر عبدالرشید کٹوچ ساکنہ پرنوٹ ،ضلع رام بن کو ڈسٹرکٹ چیئرمین بنایا گیا ہے ۔ اسی طرح سے عطا الذاہد پسر محمد اعظم ساکنہ فرقان آباد ،بٹھنڈی ،جموں کو ضلع جموں کے لئے جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔انہیں تنظیم کو مزید مستحکم بنانے کی ذمہ واری سونپی گئی ہے۔
سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینس
CITU کی ریاستی کمیٹی کی جانب سے یہاں یوم مئی کے موقعہ پر ایک بھاری ریلی کا اہتمام کیا گیا ،جس میں متعد یونینوں اور ایسو سی ایشنوں جیسے کہ ریلوے لوڈنگ اینڈ ان لوڈنگ ورکرس یونین، نرمان مزدور یونین، کوکا کولا ورکرس یونین ، چناب ویلی ہائیڈرو پرجیکٹ ورکرس یونین ، آشا ورکرس یونین، ریہڑی۔فڑی ورکرس یونین جموں، ناردرن زون انشورنس ایمپلائز ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ورکروں نے سرخ رنگ کے جھنڈے ہاتھواں میں اُٹھا کر رکھے تھے ا ور ورکرس کے اتحاد کے لئے نعرے بلند کر رہے تھے۔اس موقعہ پر CITU کے ریاستی جنرل سیکرٹری اوم پرکاش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کا محنت کش طبقہ شکاگو میں 1886 میں دی گئی انقلابی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی دن کی جد و جہد سے ہی کامگار طبقہ کو اپنے حقوق حاصل ہوئے ہیں۔CITU کے سینئر لیڈر شام پرشاد کیسر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں سے ورکرں اور ملازمین نے مودی سرکا ر کی جانب سے کامگاروںمخالف پالسیوں کے خلاف کافی جد و جہد کی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ لیبر قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے ،تاکہ ناجائز کو جائز بنایا جاسکے اور ہمارے وسائل کا لوٹ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سماجی بہبودی سکیموں جیسے کہICDS, MNREGA,NHM, اورMid-Day-Meal پروگرام پر فنڈز کی کٹوتی کی جارہی ہے۔ اس موقعہ پر ہری سنگھ ، سیوا رام ،جگدیش شرما ، جیا لعل پریہار، موجی، اشوک کامر ،انیتا راجپوت، سرون کمار و دیگران نے بھی خطاب کیا۔
جموں سنسکرتی سکول کٹھوعہ
جموں سنسکرتی سکول کٹھوعہ نے بھی لیبر ڈے کے موقعہ پر ایک پروگرام کا اہتما م کیا گیا ۔پروگرام کا آغاز طلاب کی جانب سے لیکچر بازی کے ساتھ کیا گیا ،جس دوران اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقعہ پر طلاب کو اس دن کے پس منظر کی جانکاری دی گئی۔اس معلوماتی تقریر کے بعد موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر طلاب نے ہیلپروں اور اٹینڈنٹوں میں بطور محبت اور شفقت انکا شکریہ ادا کیا۔سکول کی پرنسپل ملی آر سمبریا نے کامگار عملہ کی محنت کی سراہنا کی ،جو ہمیشہ سے ہی کسی بھی پروگرام کے کامیابی میں ایک اہم رول نبھاتے ہیں۔پرائمری اکرڈی نیٹر سمرتی شرما نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور کامگار عملہ کی کاموں کا اعتراف کیا۔انہوں نے تمام پیشہ وارانوں سے کامگاروں کی عزت کرنے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر سکول پرنسپل، ٹیچنگ فیکلٹی نے طلاب کے ہمراہ کامگاروں کا شکریہ ادا کیا۔
ایم وی انٹرنیشنل سکول
ایم وی انٹرنیشنل سکول نے یوم مئی نہایت ہی شان و شوکت سے منایا ۔ڈائریکٹر ایم وی انٹر نیشنل گورو ابرول نے سکول کے پرنسپل کے ایل ڈوگرہ کے ہمراہ ادارے کے کامگاروں کی بطور محبت عزت افزائی کی۔سکول ڈائریکٹر نے ہماری زندگی میںورکروں کے رول کی ا ہمیت کو اجا گر کیا۔انہوں نے ورکروں کا بے لوث خدمت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ سکول پرنسپل نے اپنے خطاب میں ورکروں کی جانب سے سکول کی ترقی میں بنھائے جارہے رول کی سراہنا کی۔
جموں سنسکرتی سکول
جموں سنسکرتی سکول کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کہا گیا کہ ہمارے سماج میں مزدورں کے وقار کا تصور کافی زمانہ سے ہے ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ایک بچے کو پڑھانا اسے فقط پڑھنے ،لکھنے اور بولنے کے لائق ہی بنانا نہیں ہے بلکہ اسے ایک ذمہ وار شہری بنانا ہے،جو سماج کے ہر ایک شخج کے ساتھ ایک جیسا برتائو کرے ۔سکول میں اس سلسلہ میں ایک خصوصی مجلس کا اہتمام کیا گیا اور ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا ،جس میں ورکر کی اصل زندگی پیش کی گئی ۔اسکے علاوہ ڈانس کا پرگرام بھی منعقد کیا گیا۔اسمبلی کا اختتام منجیمنٹ ممبران سوناکشی آنند اور ہرلین آنند کی جانب سے معاون سٹاف میں تحائف کی تقسیم کاری سے کیا گیا ۔سکول کی پرنسپل و وزئس چیر پرسن روہنی ائیما نے بتا یا کہ ہر ایک کیلئے یکساں مواقعے ہیںلیکن ہمیں یکساں عمل کے تصور پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔