عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//ڈائریکٹر انٹرنیشنل سکھ سپورٹس کونسل کرنیل سنگھ پیرمحمدہاکی کے کھیل میں سکھوں کی روایتی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں خاص طور سے عالمی کیشداری ہاکی ٹورنامنٹ2024 کیلئے ،جونومبر میں بھگت سنگھ نگر موہالی میں منعقدہوگی۔راجباغ سرینگر میں حال ہی میں پیرمحمد نے جموں کشمیر ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین راجاغلام نبی وانی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زوردیا کہ وہ سکھ کھلاڑی جواپنی روایتی شکل یعنی بنابال کاٹے اور داڑھیوں کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے تورنامنٹ کھلاڑیوں کو اپنے روایتی ورثہ کے ساتھ جڑنے کاموقعہ فراہم کرتے ہیں۔پیرمحمد کی وکالت کے بعد غلام نبی وانی چیئرمین جموں کشمیر ہاکی اکیڈمی نے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں گرسکھ کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کایقین دلایا۔یہ کھلاڑی سرینگر سے موہالی امرجیت سنگھ سابق ہاکی کھلاڑی کی نگرانی میں روانہ ہوں گے۔ وانی نے یقین دلایاکہ جموں کشمیر سپورٹس کونسل اس اہم تورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون فراہم کرے گی۔انٹرنیشنل سکھ سپورٹس کونسل نے عالمی کیشداری ہاکی ٹورنامنٹ 2024کے انعقاد کیلئے تعاون دینے پرشکریہ اداکیا۔مختلف ممالک کی ٹیمیں بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔