بیجنگ//عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا کے 187 ممالک اور خطوں میں اب تک 2لاکھ67ہزار989 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 38لاکھ21ہزار706 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں دنیا میں سب سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اوریہاں متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ یعنی 12 لاکھ سے زیادہ انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیںجبکہ اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے 75661 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔یورپ میں شدید متاثرہ ملک اٹلی میں اس وبا نے اب تک 29958 افراد کو ہلاک کیا ہے اور اب تک 2،15،858 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کوویڈ ۔19 انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد اسپین دوسرے نمبر پر ہے ۔ اب تک 2،21،447 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے 26070 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 82،886 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ اس وائرس کے بارے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ، چین میں اموات کا 80 فیصد 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ہی ہے ۔ادھر ، یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں کورونا وائرس کے انفیکشن اور اموات کے معاملے میں صورتحال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1،74،918 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 25987 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں ، 166091 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 7119 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس کے علاوہ ، برطانیہ میں بھی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے ۔ اب تک 206715 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے 30615 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا انفیکشن کی تعداد 131744 ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 3584 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔خلیجی ملک ایران میں کررونا وائرس نے 103135 افراد کو بری طرح متاثر کیا ہے ، جبکہ اس کی وجہ سے 6486 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دوسرے ممالک کی طرح ، روس میں بھی کوویڈ ۔19 کا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ روس میں ، کورونا انفیکشن کے معاملات 15 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔ اب تک 177160 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 1625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا سے بیلجیئم میں 8415 ، برازیل میں 8536 ، نیدرلینڈز میں 5288 ، کینیڈا میں 4280 ، سویڈن میں 3040 ، میکسیکو میں 2961 ، سوئٹزرلینڈ میں 1808 ، آئرلینڈ میں 1375 اور پرتگال میں 1105 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔یواین آئی