Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

صوبائی کمشنر کا شوپیاں اور پلوامہ دورہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 2, 2020 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 شوپیان//کورونا وائرس کے خطرات کے مدِ نظر صوبائی کمشنر کشمیرپی کے پولے نے بدھ کو جنوبی ضلع شوپیان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کرکے محکمہ صحت کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا۔ اس موقعہ پر انہیںافسران نے متعلقہ مریضوں کیلئے قارنطین انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ وہ طبی رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مشتبہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں۔ صوبائی کمشنر نے ضلع ہسپتال شوپیان کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر صورت میں معقول صحت و صفائی کا اہتمام کریں۔صوبائی کمشنر نے محکمہ صحت سے وابستہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور جوش و جذبے سے کام کریں وائرس سے متاثرہ افراد کو بہتر سہولیات مہیا کی جاسکیں اور وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔ انہوں نے ضلع اسپتال شوپیان میں وارڈوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے لوگوں کی حفاظت ،سماجی دوری اور مکمل طور پر گھروں کے اندررہنے پر زور دیا۔ انہوں نے دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا ۔انہوں نے محکمہ صحت کے ذمہ داروں اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کی بہتر نگہداشت کریں اور انہیں تمام طبی سہولیات  فراہم کریں۔صوبائی کمشنر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس پھیلنے والی بیماری ہے جسکو صرف لاک ڈاؤن اور سماجی دوریوں کے ذریعے ہی ہرایا جاسکتا ہے۔ضلع اہسپتال شوپیان میں کوئی وینٹی لیٹر موجود نہ ہونے کا بارے میں پوچھے جانے پرانہوں بتایا کہ ضلع اسپتال شوپیان میں دو  وینٹی لیٹر موجود ہیں تاہم ابھی وہ کام نہیں کر رہے ہیں۔اس موقع پر ’پیسٹی سائڈس ڈسٹری بیوٹر اینڈ ڈیلرس ایسوسی ایشن ‘شوپیان نے 2 لاکھ روپے کا چیک صوبائی کمشنر کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر شوپیان کو پیش کیا۔ یہ چیک ایسو سی ایشن کے صدر شبیر احمد نے پیش کیا تاکہ وہ اس رقم کوکورو نا وائرس سے بچائو کیلئے کام میں لاسکیں۔صوبائی کمشنر نے سی ایم او کے دفتر میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کا بھی معائینہ کیا۔صوبائی کمشنر نے ضلع انتظامیہ کے افسروں کو کووڈ۔19مخالف سرگرمیوں کو مزید مستحکم کرنے اور لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے سبھی لوگوں کی نشاندہی کر کے اُن کو قارنطین میں رکھنے کی ہدایات دیں۔ادھرصوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بدھ کو پلوامہ کا دورہ کر کے کورو نا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ضلع انتظامیہ کے کئی افسران کے علاوہ مختلف محکموں کے حکام ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے ضلع ہسپتال میں قائم کئے گئے قارنطین مرکز کا معائینہ کیا اور وہاں قارنطین میں رکھے گئے اَفرادکے ساتھ بات کی۔اُنہوں نے اِس مرکز میں رکھے گئے اَفراد کو ہر طرح کی سہولیت فراہم کرنے کی اَفسران کو ہدایات دیں۔اُنہوں نے ضلع کے سی ایم او کے دفتر میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ اُنہوں نے وہاں کام کر رہے عملے کی سراہنا کرتے ہوئے اُنہیں اپنے فرائض لگن اور تن دہی کے ساتھ انجام دینے کی تلقین کی۔اِس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے اِنتظامیہ کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔اُنہوں نے کہا کہ کھئی گام ،سنگرونی ، ابہامہ ،گدورہ ،چنڈی گام ،پنگلنہ اور پاریگام کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔اِس دوران بتایا گیا کہ کووڈ۔19 کے ممکنہ پھیلائو کے خطرات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے صارفین کو دو ماہ کا پیشگی راشن فراہم کرنے کے عمل آغاز کیا اور مہاجر مزدوروں کو بھی سہولیات فراہم کی جارہے ہیں۔ڈویژنل کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع میں صورتحال سے نمٹنے کے لئے پروجیکٹ جذبہ شروع کیا گیا۔ بعد میں ڈویژنل کمشنر نے افسران کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پرڈویژنل کمشنر نے موجودہ صورتحال کے ساتھ نمٹنے کے لئے مقرر شدہ رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دی۔ڈاکٹر وں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ طبی اور نیم طبی عملہ کووڈ۔19سے نمٹنے کے لئے قابلِ قدر کام انجام دے رہا ہے۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں روسی سفیدوں کے کاٹنے کا کام شروع کریں تاکہ لوگوں کو مستقبل میں مشکلا ت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈویژنل کمشنر نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے مختلف محکموں کے مابین مضبوط تال میل پر زور دیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?