محمد تسکین
بانہال// سب ڈویژن بانہال کے مہو علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نواجوں سلمان ایوب ولد محمد ایوب نائیک جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسیشن کے ٹیلنٹ ہنٹ میچز کیلئے منتخب ہوا ہے اور جے کے سی اے کے سولہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ٹرائل میں کامیابی کے بعد سلمان ایوب کو سکارڈ میں شامل کیا گیا یے اور یہ ضلع رامبن کا واحد نوجواں کرکٹر ہے جو منتخب ہوا ہے۔
جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسیشن نے سلمان ایوب کا انتخاب بطور بیٹسمین کیا ہے۔
سلمان ایوب نے صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے 160 کھلاڑیوں کے ہمراہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسیشن کے ٹرائل کشتواڑ زون میں منعقد ٹرائل میں حصہ لیا تھا۔ یہ ٹرائیلز میچز 27 اپریل کو انجام دیئے گئے تھے۔
سلمان ایوب کے انتخاب پر تحصیل کھڑی مہو منگت کے لوگوں میں خوشی کی لہر ہے اور ان کے انتخاب پر سب ڈویژن بانہال کے کھیل شائقین اور نوجوانوں کھلاڑیوں نے سلمان ایوب کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ان کے کرکٹ میں تابناک مستقبل کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔