عظمیٰ نیوز سروس
جموں//شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے کارکنوں نیجموں میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس احتجاج کا اہتمام شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے، جموں و کشمیر کے صدر منیش ساہنی نے کیا تھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں عام لوگوں کے مسائل کو کم کرنے کے لیے انتخابات کرائے جائیں۔ سہنی نے کہا کہ ریاست کو جلد از جلد بحال کیا جانا چاہیے۔
شیوسینا کا ریاستی درجہ کی بحالی کے حق میں احتجاج