اشرف چراغ
ہندواڑہ// پولیس ضلع ہندواڑہ میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں کھیل کے جذبے کو ابھارنے کے لیے ہندواڑہ پولیس نے شہید پی ایس آئی ارشد اشرف کی یاد میں ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔یہ ٹورنامنٹ اتوارکو باکی آخر اسپورٹس گراؤنڈ ہندواڑہ میں اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل میچ راجوار 11 اور گلوڑہ سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ گلورہ سپورٹس کلب نے جیت لیا۔ایس پی داؤد ایوب نے ڈی ایس پی ڈی اے آر ہندواڑہ، ایس ڈی پی او ہندواڑہ، ڈی وائی ایس پی کرالگنڈ، تمام ایس ایچ اوز، آئی سی پی پیز اور ڈی ڈی سی راجور میر سلیمان کے ساتھ پی ایس آئی ارشد اشرف کے اہل خانہ کی موجودگی میں فاتح ٹیم میں نقد انعامات / ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب کے اختتام کے بعد، شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے، ایس ایس پی ہندواڑہ نے ضلع میں وقتاً فوقتا منعقد ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں پر بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کئی ٹورنامنٹ منعقد کیے جائیں گے اور JKP ضلع میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
ا