اسلام آباد// پاکستان میں سپریم کورٹ قومی احتساب بیورو (نیب) کی اس اپیل پر 13 جون کو سماعت کر سکتا ہے جس میں بدعنوانی کے معاملہ میں ملزم اور صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف اور دیگر کو ضمانت دیئے جانے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا چیلنج کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے گذشتہ 15 مئی کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی قیادت والی تین رکنی بنچ کے سامنے یہ معاملہ پیش کیا گیا تھا، لیکن نواز شریف کے وکیل اشتر اوصاف کے اچانک بیمار پڑ جانے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔ شاید اب اس معاملہ کی سماعت 13 جون کو ہوگی۔نیب پہلے ہی سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ پیش کر چکا ہے ، جس میں دسمبر 2013 کے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم گھوٹالہ معاملے میں نواز شریف کے ساتھ ہی اس وقت کے وزیر اعظم کے سابق چیف سکریٹری فواد حسن فواد، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائرکٹر جنرل احد چیما کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت ہونے کا دعوی کیا گیا ہے ۔یو این آئی