شوپیان+سوپور// پولیس نے ضلع شوپیان سے جنگجوئوں کے7 معاونین کو گرفتار کرکے ان سے تین گرینیڈ، تین اے کے 47 میگزین اور گولیوں کے کچھ راؤنڈ برآمد کئے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت سمی اللہ چوپان ولد فاروق احمد چوپان ساکن میمندر ،ہلال احمد وانی ولد محمد امین وانی ، رمیز احمد وانی ولد مظفر احمد وانی ،روف احمد وانی ولد عبد الرشید وانی،زاہد احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکنان دچھی پورہ،فیضان احمد خان ولد محمد یوسف خان اور شاہد احمد راتھر ولد محمد اقبال راتھر ساکنان وہیل کے بطور کی ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن شوپیان میں کیس ایف آئی آر نمبر 40/2021 درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ادھر لٹھی شاٹ تجر شریف سوپور گائوں کا جمعہ کی شام 22آر آر، پولیس و سی آر پی ایف نے محاصرہ کیا اور گائوں کی ناکہ بندی کردی۔ پولیس کو یہاں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ فورسز نے محاصرہ کرنے کیساتھ ہی روشنیوں کا انتظام کیا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لئے کہا۔یہاں گھر گھر تلاشی کارروائی رات دیر گئے تک جاری تھی۔