ٹوکیو، //گزشتہ ہفتے انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے میں ہلاک جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے رہنما شنزوآبے کی آخری رسومات کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق شنزو آبے جاپان کی سیاست کی ایک انتہائی اہم اور متحرک شخصیت تھے جنہوں نے کئی دہائیوں تک ملک کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔وسطی ٹوکیو کے زوجوجی مندر کے باہر ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے سیاہ لباس میں ملبوس لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں جبکہ سادہ، غیر رسمی کپڑے پہنے عوام شنزو آبے کی تعزیت کرنے اور انہوں الوداع کہنے کے لیے جمع ہوئے۔(یو این آئی)