سیول؍شمالی کوریا نے اتوار کو بحیرہ جاپان کی طرف ایک نامعلوم میزائل کا تجربہ کیا۔یہ اطلاع جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ ایجنسی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میزائل مشرقی سمندر (جاپان سمندر) کی جانب داغا گیا۔ اس سلسلے میں جے سی ایس کی طرف سے مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔دریں اثنا، جاپانی کوسٹ گارڈ نے اتوار کی صبح شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ میزائل لانچ کی وارننگ جاری کی اور جہازوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔اگر اس میزائل تجربے کی سرکاری طور پر تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا ساتواں میزائل تجربہ ہوگا۔