ماسکو//روس نے کہا کہ شمالی کوریا ایک طویل دوری کے میزائل ٹسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور یہ میزائل امریکہ کے مغربی ساحل تک مار کرسکتا ہے ۔روسی پارلیمنٹ ڈوما کی بین الاقوامی معاملوں کی کمیٹی کے رکن اینٹون موروزوف اور دو دیگر روسی ممبران پارلیمنٹ نے اس ہفتہ دو سے چھ اکتوبر تک پیانگ یانگ کا دورہ کیا تھا،اس کے بعدانہوں نے یہ بات کہی ہے ۔روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے ان ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ سے کہا -''وہ ایک لمبی دوری میزائل کے تجربہ کی تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے ہمیں میتھمیٹیکل گنتی کرکے بھی دکھا یا جو یہ بات ثابت کرتی ہے کہ ان کی یہ میزائل امریکہ کی مغربی ساحل تک پہنچ سکتا ہے ''۔ایجنسی نے کہا-''جہاں تک ہمارا خیال ہے مستقبل میں ایک لمبی دوری کا میزائل تجربہ کرنے کا ان کا ارادہ ہے ۔رائٹر