عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//ہماچل پردیش یونیورسٹی میں ایک سنسنی خیزمیچ میں کشمیر یونیورسٹی نے چندی گڑھ یونیورسٹی کو نارتھ زون بین یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ2023-24میں شکست دیدی۔چندی گڑھ یونیورسٹی نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کافیصلہ کیا اور10کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے پر19.1اوورس میں112رن بنائے۔جے ویراورہرش دیپ نے چندی گڑھ یونیورسٹی کی طرف سے42رن سکورکئے،تاہم کشمیر یونیورسٹی کی گیندبازی کے سامنے وہ ٹک نہ سکے اورجاویداحمد نے چاروکٹ اور میران نثار نے تین وکٹ لئے۔کشمیریونیورسٹی نے 18.1اوورزمیں چندی گڑھ یونیورسٹی کاسکورپورا کیا۔وامق فردوس نے سب سے زیادہ 36رن بنائے جبکہ یاسرحمید اور وحید تیلی نے بالترتیب 21اور16رن سکور کئے۔ کشمیریونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرنیلوفرخان نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ،’’آپ کی محنت اورعزم رنگ لایااورمجھے یقین ہے آپ یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر نثاراحمدمیر نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی۔