Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے | ’’ سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر‘‘ کا اِفتتاح کیا

Towseef
Last updated: June 10, 2025 2:19 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

کٹراہ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نےشری ماتا ویشنو دیوی شرائین کے لئے جدید ترین ’’سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر‘‘ کا اِفتتاح کیا جو یاتریوں کی حفاظت، سکیورٹی اور درشن کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایک اہم قدم ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’یہ جدید ٹیکنالوجی حقیقی وقت میں مانیٹرنگ اور ہجوم کے اِنتظام کو ممکن بنائے گی جس سے عقیدت مندوں کے لئے یاترا کا تجربہ محفوظ، منظم اور آسان ہو گا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ،’’اِس سسٹم سے حاصل ہونے والی معلومات ایمرجنسی حالات میں فوری ردِّعمل کو یقینی بنائیں گی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول اِنفراسٹرکچر میں شامل اے آئی پر مبنی نگرانی کا نظام مکمل صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گا، آپریشن کو بہتر بنائے گااور ہنگامی خدمات سے فوری رابطہ ممکن بنائے گا۔‘‘اِس بڑے پروجیکٹ کے تحت ایک مرکزی اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی ) کٹرا میں قائم کیا گیا ہے جبکہ یاترا راستے میں 7 ذیلی کنٹرول مراکز مقامی نگرانی کے لئے قائم کئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنائیں گے ۔شرائین ایئریا میںزائد اَز700 کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن میں 170 جدید آئی پی کیمرے اور 500 سے زائد پہلے سے موجود کیمروں کا انضمام شامل ہے جس میں کیمرے تمام اہم، حساس اور رَش والے مقامات جیسے داخلی وخارجی مقامات، اِجتماع گاہوں اور یاترا ٹریک پر نصب کئے گئے ہیں۔اِس سسٹم میں اے آئی پر مبنی تجزیات اور جدید ٹیکنالوجی کے میکانزم جیسے اشار وں کی شناخت ، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ شناخت ( اے این پی آر )،چہرہ شناسی ،داخل اندازی کا پتہ لگانے کا نظام ، کرائوڈ مینجمنٹ ٹولز بھی شامل ہیں۔سی اِی او ،شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ اَنشل گرگ نے اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تکنیکی خصوصیات پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے بتایا کہ یہ سینٹر خودکار الرٹس، بھیڑ بھاڑ، راستے کی بندش، یا لینڈ سلائیڈز جیسی ایمرجنسی صورتحال کے بارے میں فوری اطلاعات فراہم کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹر میں موجود اِنجینئروںاور آپریشنل عملے سے بھی بات چیت کی۔اُنہوں نے سینر کی اِفادیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے عملے کی باقاعدہ تربیت اور سکیورٹی ایجنسیوں و دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ سینٹر کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔‘‘ یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ نے حال ہی میں یاترا کے اِنتظام کے لئے تعینات سیکورٹی ایجنسیوں کو جدیدسیکورٹی آلات فراہم کئے ہیں جن میں ایکسرے بیگیج سکینر،دروازہ نما میٹل ڈیٹیکٹر،ہینڈ ہیلڈ میٹل ڈیٹیکٹر،گاڑیوں کی تلاشی کے آلات شامل ہیںجو گزشتہ برس لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات پر کی گئی مشترکہ سکیورٹی جائزہ کاروائی کا نتیجہ ہیں۔اِس موقعہ پر ممبر شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ ڈاکٹر اشوک بھان ، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی، ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ندھی ملک، پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں اور شرائین بورڈ کے دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وندے بھارت ٹرین سے نہ صرف سیاحت بلکہ رابطے بھی بڑھیں گے:ناصر اسلم
تازہ ترین
ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسز کی تعداد تقریباً سات ہزار، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 68پہنچ گئی
تازہ ترین
اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
ایس آیی اے کے ساوجیاں میں چھاپہ مار کارروائیاں
پیر پنچال

Related

جموں

سانبہ میں زنگ آلود ماٹر شل بر آمد | بم ڈسپوزل سکارڈ نے ناکارہ بنایا

June 10, 2025
جموں

اِنٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم کے تحت 12,660مستفیدین میں 6.14کروڑ روپے کے پنشن بقایاجات تقسیم | جسمانی طور خاص افراد کی فلاح و بہبود میری اوّلین ترجیح لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میں دیویانگ جن کیلئے اِمدادی سامان و آلات کی بڑے پیمانے پر تقسیم مہم کا اِفتتاح

June 10, 2025
جموں

عالمی یوم ماحولیات 2025 میتھالن-بندرابن کشتواڑ میں شجرکاری، صفائی مہم کا اہتمام

June 6, 2025
جموں

وزیر اعظم کے دورے پر کٹرہ ریلوے سٹیشن پر جشن کا ماحول

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?