جموں// آل جے اینڈ کے پی او جے کے 1947 کے شرنارتھی انٹیکچول فورم، جو کہ گذشتہ دو دنوں سے یہاں قیام پذیر ہے ،نے بی جے پی کے کارگُذار صدر جے پی نڈا کے ساتھ ملاقات کی ۔ آل جے اینڈ کے پی او جے کے 1947 کے شرنارتھی انٹیکچول فورم کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق فورم نے انہیں اس عہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی۔وفد نے 1947 کے شرنارتھیوںکے مسائل و دیگرمسائل ،جن میں سکھوں کو اقلیتی درجہ دینے، شرنارتھیوں کے ایکس گریشیاگرانٹ کی بقایا رقم 2450لاکھ روپے کی رقم یکمشت جاری کرنےکی گذارش کی۔پارٹی صدر نڈا نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ شرنارتھیوں کے مسائل سے واقف ہیںاور انہیں یقین دلایا کہ وہ انہیں جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کریںگے۔وفد کی رہنمائی فورم کے صدر اسی امریک سنگھ ایڈوکیٹ کر رہے تھے۔وفد میں فورم کے جنرل سیکرٹری سردار سرجیت سنگھ ،کلدیپ سنگھ ،جگجیت سنگھ ،کلدیپ سنگھ ککو، و دیگر کور کمیٹی کے ممبران شامل تھے۔