سید اعجاز
پلوامہ//پلوامہ ضلع میں محفل بہار ادب شاہورہ ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کے اہتمام سے شاہورہ ٹی20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں جمہ خانہ پلوامہ اور مژھ پونہ11کے درمیان کھیلا گیا ۔ جمہ خانہ پلوامہ نے مخالف ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میچ کی اختتامی تقریب پرمیونسپل کمیٹی پلوامہ کے چیرمین بلال احمد ،محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ضلع آفیسرنور الحق ،محکمہ ایوش کے ضلع نوڈل آفیسرڈاکٹر مشتاق احمدنے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور جیتے والی ٹیم کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا۔تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات کے علاوہ ضلع کے کھیل شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں جہاں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے وہیں ٹورنامنٹ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھی انعامات اور اسناد سے نوازا گیا ۔اس موقعہ پر میڈیا سے وابستہ کئی افراد کے علاوہ متعدد سماجی شخصیات کو بھی اسناد سے نوازا۔محفل بہار ادب شاہورہ کے عبدالرشید شاہوری اوربلال حمید شاہوری ،جمہ خانہ کے چیرمین اور سماجی کارکن ڈاکٹر روف رفیق نے اس موقعہ پر تقاریر کیں اورعلاقہ شاہورہ میں قایم شاہ ظہور سپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال میں بنیادی کھل سہولیات بہم رکھنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ شاہورہ میں شاہ ظہور سٹیڈیم کے قیام سے نہ صرف پلوامہ بلکہ شوپیاں ضلع کے کئی علاقوں کی مانگ پوری ہوئی ہے ۔