سی آر پی ایف افسرکی خودکشی | خود کو پھانسی پر لٹکا لیا

ارشاد احمد
بڈگام //سینٹرل ریزرو پولیس فورس  کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے چرار شریف علاقے میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ ریڈار اسٹیشن پر تعینات 181بٹالین سی آرپی ایف کے افسر نے جمعہ کو دیر رات مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکا لیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال چاڈورہ بھیج دیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔اسکی شناخت اجے کمار لامبا ساکن ہریانہ کے بطورہوئی۔