سرینگر// جموں کشمیرسیکریٹریٹ گزیٹیڈ سروس سے وابستہ5 افسراںآئندہ ایک سال میں سبکدوش ہوںگے جبکہ2 ہیڈ اسسٹنٹوں کو انچارج سیکشن افسر کے طور پر تعینات کیا گیاہے۔ سرکاری حکم نامہ میں جموں کشمیر سیکریٹریٹ (ماتحت) سروس کے ہیڈ اسسٹنٹوں کی تقرری انچارج سیکشن افسران کے طور پر عمل میں لائی گئی۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ سیکریٹریٹ (ماتحت) سروس کے ہیڈ اسسٹنٹوں کی محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کی سفارش پرانچارج سیکشن آفسراںکے طور پر ، ان کے اپنے تنخواہ اور گریڈ میں6ماہ یا جب تک ان اسامیوں کو مستقل طور پر پُر نہیں کیا جاتا تقرری کی منظوری دی گئی ہے ۔ ان افسراں میں اعجاز احمد چلو اور ہلال احمد بٹ شامل ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ یہ انتظام عارضی ہے اور مذکورہ افسراں کو کوئی بھی ترجیحی حق نہیں دیا جائے گا کہ وہ ان عہدوں کی بنیادوں پر ترقی کا دعویٰ کریں ۔ حکم نامہ کے مطابق یہ افسراں آئندہ احکامات تک اپنی موجودہ جگہوں پر کام کرتے رہیں گے۔ جمعرات کو جاری ایک اور سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ آئندہ سال اگست تک5جموں کشمیر سیکریٹریٹ(گزیٹیڈ) سروس(سیکریٹریٹ کیڈر) کے افسراں اپنی نوکریوں سے سبکدوش ہوںگے۔آرڈر کے مطابق ان افسراں میں محکمہ کواپرئیٹوں میں تعینات آصفہ جان، محکمہ شہری ترقی و مکانات کے افسر سید نذیر احمد،محکمہ انیمل ہسبنڈری کے افسر رومیش کمار گری، ڈینٹل کالج سرینگر کے انتظامی افسر کرن واس اور محکمہ جل شکتی میں تعینات افسر بنسی لال شامل ہیں۔