سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر،مودی نے ٹویٹر پر شیئر کیں

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں لانچ کیے گئے ای او ایس- 06 سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر مشترک کی ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونے والی یہ پیش رفت سمندری طوفانوں کی بہتر پیشین گوئی کرنے اور ساحلی معیشت کو بھی فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛ ’’کیا آپ نے حال ہی میں لانچ کیے گئے ای او ایس – 06 سیٹلائٹ سے لی گئیں دم بخود کردینے والی تصاویر دیکھی ہیں؟ گجرات کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کر رہا ہوں۔ خلائی ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ پیش رفت ہمیں طوفانوں کی بہتر پیش گوئی کرنے اور اپنی ساحلی معیشت کو بھی فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔