یو این آئی
ممبئی//بیرون ملک سے ملے منفی اشاروں کے درمیان مقامی شیئر بازاروں میں جمعرات کو بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں میں فروخت حاوی رہی اور بی ایس ای کا سینسیکس 931.25 پوائنٹس (1.20فیصد)ٹوٹ کر 76,631.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 222.25 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد نیچے 23,775.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ کاروباری دن سینسیکس میں تقریبا چار فیصد کے اضافے کے بعد آج ہوئے ی منافع وصولی سے بڑے انڈیکس گراوٹ کا شکار رہے۔ تاہم مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا رجحان مضبوط رہا۔درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس اضافے میں رہے۔ نفٹی مڈ کیپ-50 انڈیکس 0.22 فیصد اور اسمال کیپ-100 انڈیکس 0.17 فیصد چڑھا۔بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں پر سب سے زیادہ دبا دیکھا گیا۔ آٹو، تیل اور گیس، ریئلٹی، ایف ایم سی جی اور پائیدار صارفی مصنوعات کے گروپوں کے انڈیکس بھی ٹوٹ گئے۔ دھات، فارما، صحت اور آئی ٹی سیکٹرز میں تیزی رہی۔سینسیکس کی کمپنیوں میں انڈیگو کا شیئر ساڑھے تین فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔