افغانستان کی خاتون سفارتکار مستعفی

عظمیٰ نیوزڈیسک

نئی دہلی//طالبان کے اقتدارسنبھالنے سے قبل اشرف غنی حکومت کی طرف سے مقرر کی گئی افغانستان کی واحد خاتون نمائندہ زکیہ وردک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔بھارت میں افغانستان کی سینئرسفارتکار کودبئی سے بھارت 25کلوسوناجس کی مالیت18کروڑروپے ہے،سمگل نے پرمبینہ طورروکاگیا۔ وردک نے اپنے فیصلے کو‘ذاتی حملوں اوربے عزتی‘اور’نظام میں واحدخاتون نمائندہ کونشانہ بنانے کے غیرمنصفانہ عوامی بیانیہ ‘ سے منسوب کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف ریونیوانتلیجنس نے اپریل کے آخری ہفتے میں انہیں ممبئی ائرپورٹ پر سونے کے ساتھ روکا تھا۔اگرچہ سونے کوضبط کرکے کیس درج کیاگیا،لیکن وردک کوسفارتی آداب کوملحوظ نظررکھتے ہوئے گرفتار نہیں کیاگیا۔