پونچھ// جموں کشمیر پولیس پونچھ اور پریتم سپریچول فاونڈیشن،ٹرسٹ پونچھ کے اشتراک سے پونچھ میں تین روزہ فری مصنوعی اعضا ء لگائے جانے کاکیمپ اختتام پذیر ہوا۔اس کیمپ میں 100 معذوروں جن میں مرد، خواتین اور بچوں شامل تھے کا دہلی سے تشریف فرما ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور ان کو مصنوعی اعضاء لگائے جب کہ ان معذوروں کو ان کی ضرورت کے مطابق ویل چیئرس، بیساکھیاں اور دیگر سامان بھی مفت فراہم کیا گیا۔اس سلسلہ میں منعقدہ اختتامی تقریب میں سابق بریگیڈئیر ہند فوج جی ایس گریوال جو کہ پریتم ٹرسٹ کے بنیادی ممبر بھی ہیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادومہمان اعزازی اور ایس ایس پی پونچھ مہمان ذیوقار کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر ٹرسٹ کے چئرمین پروفیسر جگدیپ سنگھ بھی موجود رہے جنہوں نے ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کو سراہا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔اس کے علاوہ ڈاکٹروں اور ٹیکنیشز میں تحائف تقسیم کئے۔