سرینگر//سیکرٹریٹ بلیو اور سکریٹریٹ گرین نے فارسٹ گرائونڈ سدرا میںجاری سول سکریٹریٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔پہلے سیمی فائنل میں آفیسرز 11 اور ٹیم سیکریٹریٹ بلیو کے مابین کھیلے گئے میچ میں ٹیم سیکریٹریٹ بلیو نے آفیسرز 11 کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹیم بلیو کے لئے نوید اور دانش نے میچ اننگ اننگز کھیلی جنہوں نے بالترتیب 59 اور 58 رنز بنائے جبکہ بلیو کے ا عجاز ڈار نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ آفیسرز 11 نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سکریٹریٹ بلیو کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا۔ آفیسرز 11 کے لئے ، ماجد 49 رنز بنا سکے جبکہ سمیع نے 39 رنز بنائے۔دوسرے سیمی فائنل میں جو ٹیم سیکریٹریٹ گرین اور ٹیم انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین کھیلا گیا تھا ، ٹیم گرین نے 30 رنز سے میچ جیت لیا۔ ٹیم گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے 20 اوورز میں 161 رنز بنائے جبکہ محسن 48 رنز کے ساتھ نمایا بلے باز رہے۔ ٹیم انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے ، یاسر اشرف 3وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب گیند بازرہا۔دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم انفارمیشن کو سیکریٹریٹ گرین نے 130 رنز پر ڈھیر کیا گیا ، ابتدائی بلے باز شوکت نذیر اور نمان بھاردواج نے بالترتیب 47 اور 35 رنز بنائے۔ ٹیم انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہا تھا اور سیمی فائنل میں داخل ہوا تھا۔فائنل ہفتہ 23 جنوری 2021 کو سیکرٹریٹ بلیو اور سکریٹریٹ گرین کے مابین ہونا ہے۔ٹورنامنٹ کا اہتمام غیور اقبال کے زیر اہتمام ، صدر سول سیکریٹریٹ نان گزٹڈ ایمپلائز یونین ، صدر رؤف احمد بٹ کی صدارت میں کیا جارہا ہے۔