اشتیاق ملک
جموں //شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے کرشی وگیان کیندر جموں نے ان پٹ ڈیلرز کے لیے “انٹیگریٹڈ نیوٹرینٹ مینجمنٹ (INM)” پر 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس مکمل ہوا.پروگرام کے آخری روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ایس کے گپتا وائس چانسلر SKUAST-جموں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. اس سرٹیفکیٹ کورس میں صوبہ جموں کیسانبہ،کٹھوعہ، ادھم پور،ڈوڈہ، پونچھ،راجوری، کشتواڑ، اور رام بن اضلاع کے دیہی نوجوانوں، کسانوں،کوآپریٹو سوسائٹیوں کے اراکین اور ایف پی اوز کی نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایس کے گپتا وائس چانسلر، SKUAST-جموں نے نئے ان پٹ ڈیلرز کے لیے INM پر اس سرٹیفکیٹ کورس کے انعقاد کے لیے KVK جموں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کے وی کے جموں کی نئی بہتر سرکاری ویب سائٹ بھی لانچ کی. ان کے ذریعہ 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس کے دوران دیئے گئے تمام لیکچرز پر مشتمل ایک مجموعہ بھی جاری کیا گیا۔
ڈاکٹر پنیت چودھری، چیف سائنٹسٹ اور سربراہ کے وی کے جموں نے کورس کے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی اور دیگر سائنسدانوں کا خیرمقدم کیا. انہوں نے بتایا کہ ان شرکاء کو گزشتہ 15 دنوں کے دوران نامیاتی اور غیر نامیاتی کھادوں کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیے گئے ہیں، جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان پٹ ڈیلرز کو کھادوں کی مختلف اقسام اور مختلف فصلوں میں ان کی تجویز کردہ خوراک کے بارے میں معلومات حاصل ہوں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تمام شرکاء زرعی کاروباری بنیں گے اور وہ اپنے گاؤں میں 1-2 افراد کو ملازمت بھی دیں گے جہاں وہ محکمہ زراعت سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد اپنا آؤٹ لیٹ کھولیں گے۔ڈاکٹر منیشور شرما، سائنسدان پلانٹ پروٹیکشن، کے وی کے جموں نے کورس اور کسانوں کی ایک مختصر تفصیل اور خاکہ پیش کیا اور اس سرٹیفکیٹ کورس کے انعقاد کے مقصد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس کے دوران اپنے تجربے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے نے اس کورس پر ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ کھاد کا لائسنس حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ڈاکٹر راجو گپتا، پروگرام اسسٹنٹ فارمس نے نظامت کے فرائض انجام دئیے.ڈاکٹر رونیت کورچیف سائنٹسٹ ہارٹیکلچر اور ڈاکٹر پریم کمار، سائنسدان ماہی پروری نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کرشی وگیان کیندر جموں کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جو ضلع جموں کی کسان برادری کے لیے چلائی جا رہی ہے۔ ایر اشیش کٹوچ، پروگرام اسسٹنٹ کمپیوٹرز، ایس ڈی ستویر سنگھ، پروگرام اسسٹنٹ ٹریننگ اور ساحل تلگوترا، سٹینو گرافر، KVK جموں نے بھی پروگرام کے ہموار انعقاد میں مدد کی۔