عظمیٰ نیوزسروس
جئے پور / /جئے پور راجستھان میں سکائی مارشل آرٹس چمپئن شپ203-24میں جموںوکشمیر کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی جبکہ سانبورہ پانپور کی جواں سال طالبہ مطیبہ معراج نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ایونٹ میں ملک کی 28ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 1500 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔دوسری پوزیشن راجستھان اور تیسری پوزیشن مہارشٹرا کو حاصل ہوئی۔ سرینگر سے تعلق رکھنے والے بسمہ اللہ سکائی مارشل آرٹس کلب سرینگر نے بھی اس ایونٹ میں حصہ لیا، جنہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔اس کلب نے ایونٹ میں 18ایوارڈ اپنے نام کرلئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سانبورہ پامپور سے تعلق رکھنے والی جواں سال طالبہ مطبیہ معراج( گولڈ) شامل ہیں جس کا تعلق بسمہ اللہ سکائی مارشل آرٹس کلب سرینگر سے ہے۔ دیگر ایوارڈ یافتگان میںدیبہ وانی ( گولڈ)، ارباز پوش( گولڈ)، نوحہ فاطمہ( گولڈ)، مسکان رفیق (گولڈ)، لبیب احمد( گولڈ)، انیکا اشتیاق ( گولڈ)، ملیحہ ظہور (سلیور)، ایان منظور (برونز)، مومن لطیف (برونز)، فراز فرقان (برونز)، آئشہ الہی (سلیور)، جنت (سلیور )اور محمد اظفر (برونز) شامل ہیں۔