حسین محتشم
پونچھ// سیکریٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل کی ہدایت پرسپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں گولڈن ایج / گراس روٹ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تگ آف وار مقابلے میں گولڈن ایج کی کل 4 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر، ایکس ای این محکمہ بجلی پونچھ خواجہ آفتاب احمد مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے حکومت کے اقدام اور سابق فوجیوں کی سہولت کے لئے سرحدی ضلع میں کھیلوں کے ایونٹ کو آگے بڑھانے کے لئے اسپورٹس کونسل کی کوششوں کو سراہا۔ان مقابلوں کو 500 سے زائد تماشائیوںنے دیکھا۔ اس موقعہ پر نردوش کمار آئی/سی منیجر، مشتاق احمد سینئر باکسنگ کوچ، نوجوت سنگھ ہاکی کوچ، روہت شرما باکسنگ کوچ، ریچا بالی والی بال کوچ، رام پرکاش گراؤنڈ انچارج، پرویز احمد آفریدی رہبر کھیل فزیکل ٹیچر اور کرن کمار موجود رہے۔