اشرف چراغ
کپوارہ// لولاب کا جو ان سال فٹ بال کھلاڑی اب کپوارہ میں فٹ بال کے پہلے ڈی لائنس کوچ بن گئے ۔شبیر احمد گنائی ساکن سوگام لولاب کپوارہ میں ڈی لائنس فٹ بال کوچ کا اعزاز حاصل کرنے والا پہلا نوجوان ہے ۔شبیر احمد پہلے ہی ریفری بننے کے لئے ٹرینگ پاس کر چکے ہیں لیکن ان کے پاس ٹرینگ حاصل کرنے کے لئے وسائل نہیں تھے ۔شبیر کا کہنا ہے کہ ان کے لئے فٹ بال کے ڈی لائنس کوچ کی تربیت حاصل کرنے کے لئے وسائل نہیں تھے لیکن انہو ں نے یہ ٹرینگ بڑی مشکل سے حاصل کی ۔ان کا کہنا ہے کہ کوچنگ کے دوران کچھ سیکھنے کے لئے کوچ کو چایئے کہ وہ اپنی اور نوجوان کھلاڑی کی نفسیات کوسمجھے ۔شبیر احمد نے آل فٹ بال فیڈریشن سے رابطہ کیا اورجس نے ڈی لائنس کو چنگ کے تربیتی کیمپ میں داخلے کی سہولیات فراہم کی جو فٹ بال کوچ کے طور پر کام کرنے کے لئے لازمی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے ان کے لئے نہ صرف داخلے بلکہ فیس اور سفر خرچہ بھی برداشت کیا۔شبیر نے بتایا کہ انہو ں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی اور اب وہ کپوارہ میں پہلے ڈی لائنس فٹ بال کوچ بن گئے ۔